15 اپریل 2015 - 18:16
یمن؛ پٹرول پمپ پر سعودی جنگی طیارہ کا حملہ، ۶۰ افراد شہید اور زخمی+ تصاویر

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے آج ظہر کو ایک بار پھر یمن کے شہر صعدہ میں ایک پٹرول پمپ پر بمباری کر کے متعدد لوگوں کو شہید کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے آج ظہر کو ایک بار پھر یمن کے شہر صعدہ میں ایک پٹرول پمپ پر بمباری کر کے متعدد لوگوں کو شہید کر دیا ہے۔
اس پٹرول پمپ پر ایسے حال میں حملہ کیا گیا جب اس پر گاڑیوں کی طولانی قطار لگی ہوئی تھی اس سعودی حملے میں ۱۵ افراد شہید اور ۴۵ زخمی ہوئے جبکہ مزید شہادتوں کا امکان پایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب یمن کے لوگوں پر دباو بڑھانے اور انہیں زندگی کی ضروریات اولیہ سے محروم کرنے کے لیے اس ملک کے پٹرول پمپوں اور دیگر بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنا رہا ہے تاکہ یمن کے لوگ اسلحہ ڈال کر سعودی حکام کے سامنے تسلیم ہونے پر مجبور ہو جائیں۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲